13 نومبر، 2026، 10:12 AM

ایران سے دوبارہ جنگ؟ سینٹکام نے اسرائیل کو امریکی پیغام کی تردید کردی

ایران سے دوبارہ جنگ؟ سینٹکام نے اسرائیل کو امریکی پیغام کی تردید کردی

امریکی دہشت گرد فوج کی مرکزی کمان (سینٹکام) نے واشنگٹن کی جانب سے غاصب اسرائیلی حکومت کو ایران کے خلاف دوبارہ جنگ شروع کرنے کی تیاری کی درخواست سے متعلق خبروں کو محض قیاس آرائی قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی دہشت گرد فوج کی مرکزی کمان (سینٹکام) نے واشنگٹن کی جانب سے اسرائیلی حکومت کو ایران کے خلاف دوبارہ جنگ شروع کرنے کی تیاری کی درخواست سے متعلق خبروں کو محض قیاس آرائی قرار دیا ہے۔

سینٹکام نے الجزیرہ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس کمان نے اسرائیلی حکومت سے ایران کے خلاف جنگ دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار رہنے کی درخواست کی ہے۔

سینٹکام نے اعلان کیا کہ اسرائیل سے ایران کے خلاف دوبارہ جنگ کی تیاری کی درخواست سے متعلق خبریں محض قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں اور انہیں کسی فوجی فیصلے یا حکم کے طور پر نہیں لیا جانا چاہیے۔

واضح رہے یہ ردعمل ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ چند روز کے دوران غاصب اسرائیلی حکومت کی جانب سے ایران پر ممکنہ دوبارہ حملے کے لیے فوجی تیاریوں میں اضافے سے متعلق خبریں شائع ہوئی ہیں۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ایرانی حکام نے بھی امریکہ اور غاصب اسرائیلی حکومت کی جانب سے کسی نئی فوجی مہم جوئی کے نتائج سے خبردار کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ اگر جارحیت دہرائی گئی تو ایران کا جواب صرف خطے کے جغرافیے تک محدود نہیں رہے گا۔

News ID 1942810

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha