13 نومبر، 2026، 8:27 AM

امریکی اقدامات میں شریک ممالک اس کے نتائج اور عواقب کے خود ذمہ دار ہوں گے، بقائی

امریکی اقدامات میں شریک ممالک اس کے نتائج اور عواقب کے خود ذمہ دار ہوں گے، بقائی

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے امریکی غیر قانونی اور جارحانہ اقدامات میں کسی بھی قسم کے تعاون کے نتائج اور عواقب کی ذمہ داری ان میں شریک ممالک پر عائد قرار دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کے غیر قانونی اور جارحانہ اقدامات میں کسی بھی قسم کے تعاون کے نتائج اور عواقب کی ذمہ داری ان میں شریک ممالک پر عائد قرار دی ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے خطے اور آبنائے ہرمز کی صورتحال میں مداخلت کے لیے امریکی دباؤ کے سامنے بعض ممالک کے ممکنہ طور پر تسلیم ہونے سے متعلق شائع ہونے والی رپورٹس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک کوریائی کہاوت نقل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جو چڑیا بگلے کے پیچھے اڑنے کی کوشش کرتی ہے، اس کی ٹانگیں ٹوٹ جاتی ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ایران کے خلاف جارحانہ اقدامات یا اقتصادی دہشت گردی میں براہِ راست یا بالواسطہ کسی بھی قسم کی شرکت، مثلاً بحری دستے، معاون سازوسامان یا امدادی افواج بھیجنا، ایک غیر قانونی اور معاندانہ اقدام اور امریکہ کی فوجی جارحیت و اقتصادی دہشت گردی میں شرکت تصور کی جائے گی۔ یہ اقدام نہ صرف اقوامِ متحدہ کے منشور کی دفعہ 2، شق 4 کے منافی ہے، بلکہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد نمبر 3314 کے تحت بھی جارحیت شمار ہوتا ہے۔

بقائی نے مزید لکھا کہ جہاز رانی کے تحفظ یا بحری قزاقی کے خلاف کارروائی جیسے گمراہ کن عنوانات استعمال کرنے سے بھی اس اقدام کی غیر قانونی اور معاندانہ نوعیت تبدیل نہیں ہوگی۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہمارا پیغام بالکل روشن ہے: امریکہ کے ساتھ کوئی بھی دوطرفہ معاہدہ کسی ملک کو بین الاقوامی قانونی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی یا ایران کے خلاف فوجی جارحیت میں شرکت کی اجازت نہیں دیتا۔ امریکہ کے غیر قانونی اور جارحانہ اقدامات میں کسی بھی قسم کا تعاون کرنے والے ممالک اس کے تمام نتائج اور عواقب کے خود ذمہ دار ہوں گے۔

News ID 1942809

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha