12 نومبر، 2026، 9:00 PM

رہبر انقلاب کا شہداء کے لواحقین کو ہدیہ

رہبر انقلاب کا شہداء کے لواحقین کو ہدیہ

مرکز خدمات حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ نے شہر قنوات میں شہداء کی یاد میں منعقدہ تقریب کے موقع پر قم سے تعلق رکھنے والے حادثہ ’’ٹنل نفس‘‘ کے سات شہداء کے اہل خانہ کو رہبرِ انقلابِ اسلامی کی جانب سے چفیہ (رہبر معظم کا خصوصی رومال) اور خصوصی تحائف پیش کیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکز خدمات حوزہ علمیہ کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین محمد حسین احسانی نے صوبہ قم کے شہر قنوات کے مدرسہ آزادی میں منعقدہ یادواره شہداء میں شرکت کی۔ جس میں طلبہ، اساتذہ اور شہداء کے اہل خانہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اس موقع پر انہوں نے رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کا خصوصی سلام شہداء کے اہل خانہ تک پہنچایا اور حادثہ ’’ٹنل نفس‘‘ میں شہید ہونے والے قم کے سات شہداء کے اہل خانہ کو رہبرِ انقلاب کی جانب سے ارسال کردہ چفیہ اور متبرک تحائف پیش کیے۔

حجت الاسلام والمسلمین محمد حسین احسانی نے ایام شہادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا: زندگی کی سمت متعین کرنے اور صحیح راستے کے انتخاب میں قابل تقلید نمونوں کا اہم کردار ہوتا ہے۔ اسلامی معاشرہ حقیقی اور قابل قدر نمونہ ہائے عمل سے مالامال ہے، تاہم نوجوان نسل کے سامنے ان شخصیات کے تعارف اور ان کے کردار و افکار کی وضاحت کے لیے وہ اقدامات نہیں کیے گئے جو ہونے چاہئیں۔

انہوں نے بعض افراد کی جانب سے مادی اور دنیاوی شخصیات کو اپنا نمونہ عمل بنانے کے رجحان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس ضرورت پر زور دیا کہ نوجوان نسل کو اسلامی معاشرے کی حقیقی، باوقار اور قابل تقلید شخصیات سے روشناس کرانے کے لیے زیادہ توجہ دی جائے۔

مرکز خدمات حوزہ علمیہ کے سربراہ نے اپنے خطاب کے ایک اور حصے میں مدرسہ کی انتظامیہ اور اساتذہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیم و تربیت کے میدان میں خدمات انجام دینا ایک دشوار اور اہم ذمہ داری ہے، جس کے لیے جذبۂ جہاد، اخلاص اور مسلسل محنت کی ضرورت ہے۔

News ID 1942806

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha