13 نومبر، 2026، 11:04 AM

ایرانی شمال مغربی سرحد پر دہشت گرد تنظیم کے خلاف کامیاب کاروائی

ایرانی شمال مغربی سرحد پر دہشت گرد تنظیم کے خلاف کامیاب کاروائی

سپاہ پاسداران کے مطابق، سردشت کے سرحدی علاقے میں انٹیلی جنس نگرانی کے بعد کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد گروہ کے دو ارکان کو ہلاک کردیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، سپاہ پاسداران کی بری فوج کے حمزہ سیدالشہداء ہیڈکوارٹر نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ مغربی آذربائیجان کے ضلع سردشت کے سرحدی پہاڑی علاقے میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر گھات لگا کر کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں دہشت گرد گروہ پژاک کے دو ارکان پکڑے گئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حضرت صدیقہ طاہرہ حضرت فاطمہ زہراؑ کی ایامِ شہادت کے دوران دہشت گرد گروہ پژاک کی ایک ٹیم گزشتہ روز ملک کے شمال مغربی سرحدی علاقے میں داخل ہونے اور تخریبی و دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔ تاہم مغربی آذربائیجان کے سرحدی دستوں کی انٹیلی جنس نگرانی کے باعث یہ ٹیم اسلامی مجاہدین کے نرغے میں آگئی۔

بیان کے مطابق، سردشت کے سرحدی پہاڑی علاقے میں ہونے والی اس جھڑپ میں دونوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ان کی لاشوں کے ساتھ مختلف اقسام کے ہتھیار، سازوسامان اور اسٹارلنک سیٹلائٹ انٹرنیٹ ڈیوائس بھی برآمد کی گئی، جو اسلامی مجاہدین کے قبضے میں ہے۔

حمزہ سیدالشہداء ہیڈکوارٹر نے علیحدگی پسند اور دہشت گرد عناصر کو ایک بار پھر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمال مغربی سرحدوں کو غیر محفوظ بنانے کی کسی بھی کوشش کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

News ID 1942812

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha