مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی آرمی کے کمانڈر انچیف میجر جنرل امیر حاتمی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی تقریر کو سراہتے ہوئے ان کے خطاب پر شکریہ ادا کیا ہے۔
امیر حاتمی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں پزشکیان کی تقریر کو سراہتے ہوئے ان کے بیانات کو بہادر، مزاحمت کرنے والی اور باوقار ایرانی قوم کی آواز قرار دیا۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ جناب صدر! آپ نے شاندار کام کیا، ہم تہہ دل سے آپ کے شکر گزار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ محترم صدر کی تقریر بہادر، مزاحمت کرنے والی اور باوقار ایرانی قوم کی استقامت کی آواز اور زور و جبر کرنے والے دشمن کے مقابلے میں پورے ایران کے اتحاد، یکجہتی اور ہم آہنگی کا مظہر تھی۔
ڈاکٹر پزشکیان نے باوقار اور طاقتور اسلامی ایران کی حقانیت، اقتدار اور اپنی آزادی، علاقائی سالمیت اور اسلامی جمہوری نظام کے دفاع کے عزم کو دنیا کے سامنے پیش کیا۔
آپ کا تبصرہ