مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کینیڈا نے ایرانی حکام اور اداروں کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔
اوٹاوا نے اس دشمنانہ اقدام کے لیے ڈیجیٹل نگرانی اور انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کو بہانہ بنایا ہے۔
کینیڈین وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ وزیرِ خارجہ انیتا آنند نے اعلان کیا ہے کہ کینیڈا نے خصوصی اقتصادی اقدامات (ایران) کے ضوابط کے تحت 5 حکام افراد اور 5 اداروں پر پابندیاں عائد کی ہیں۔
آناتولی کے مطابق، کینیڈا نے اکتوبر 2023 سے اب تک ایران مخالف اقدامات کے تحت 24 مراحل میں 237 ایرانی حکام اور 265 اداروں پر پابندیاں عائد کی ہیں۔
آپ کا تبصرہ