24 ستمبر، 2026، 2:24 PM

ٹرمپ کو بڑا عدالتی جھٹکا، تین بڑے میڈیا اداروں کی وائٹ ہاؤس تک رسائی بحال

ٹرمپ کو بڑا عدالتی جھٹکا، تین بڑے میڈیا اداروں کی وائٹ ہاؤس تک رسائی بحال

ایک امریکی وفاقی جج نے سی این این، ایم ایس این بی سی اور پولیٹیکو کے صحافیوں پر وائٹ ہاؤس میں داخلے کی عائد پابندی ختم کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ یہ پابندی ممکنہ طور پر امریکی آئین سے متصادم ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایک امریکی وفاقی جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تین بڑے میڈیا اداروں سی این این (CNN)، ایم ایس این بی سی (MSNBC) اور پولیٹیکو (Politico) کے صحافیوں کی وائٹ ہاؤس تک رسائی پر عائد پابندی ختم کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی وفاقی جج نے حکم دیا کہ سی این این، ایم ایس این بی سی اور پولیٹیکو کے صحافیوں کو وائٹ ہاؤس تک رسائی دوبارہ فراہم کی جائے۔

جج نے کہا کہ ان تینوں میڈیا اداروں پر عائد پابندی ممکنہ طور پر امریکی آئین سے متصادم ہے۔

یہ فیصلہ ٹرمپ اور میڈیا کے درمیان جاری اہم تنازعات میں سے ایک میں ان کے لیے ایک بڑا عدالتی دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج ٹم کیلی نے یہ حکم ان تینوں خبر رساں اداروں کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے کی سماعت کے دوران جاری کیا۔ ان اداروں نے 18 ستمبر کو ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ پابندی کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے اس سے قبل سوشل میڈیا پر کہا تھا کہ ان تینوں میڈیا اداروں کو مستقل طور پر من گھڑت اور جھوٹی خبریں تحریر یا نشر کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ امریکی محکمہ انصاف کے وکلا نے بھی قومی سلامتی کے تحفظات کا حوالہ دیتے ہوئے اس پابندی کا دفاع کرنے کی کوشش کی تھی۔

میڈیا اداروں اور ٹرمپ کے درمیان کشیدگی گزشتہ ہفتے اس وقت شروع ہوئی جب ٹرمپ نے سی این این، ایم ایس این بی سی اور پولیٹیکو کے صحافیوں کو وائٹ ہاؤس کے احاطے میں داخل ہونے سے روک دیا۔ ان تینوں میڈیا اداروں نے پیر کے روز اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی رسائی کا حق دوبارہ حاصل کرنے کے لیے قانونی کارروائی کریں گے۔

امریکی حکومت کی جانب سے سی این این کی وائٹ ہاؤس تک رسائی پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد بڑے ٹی وی نیٹ ورکس فوکس نیوز، سی بی ایس، اے بی سی اور این بی سی نے بھی اتفاق کیا تھا کہ وہ امریکی صدر سے متعلق تقریبات کی مشترکہ کوریج روک دیں گے۔

News ID 1941629

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha