10 نومبر، 2026، 8:02 PM

یائیر گولان نے اسرائیلی نئی حکومت کے عزائم کو بے نقاب کر دیا

یائیر گولان نے اسرائیلی نئی حکومت کے عزائم کو بے نقاب کر دیا

اسرائیلی حکومت کی حزبِ اختلاف کی جماعت ڈیموکریٹس کے سربراہ یائیر گولان نے کہا ہے کہ اس حکومت کا پہلا فیصلہ 7 اکتوبر کی ناکامی کی تحقیقات کے لیے ایک تحقیقاتی کمیٹی کا قیام ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خبررساں سما کے حوالے سے بتایا ہے کہ غاصب اسرائیل میں ڈیموکریٹس پارٹی کے سربراہ یائیر گولان نے کہا ہے کہ نئی حکومت کی تشکیل کے بعد ہمارا پہلا فیصلہ 7 اکتوبر کی ناکامی کے بارے میں ایک سرکاری تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنا ہوگا۔

گولان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب نیتن یاہو کی قیادت میں اسرائیلی حکومت کی مخالف جماعتوں نے آج بروز منگل ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ سابق وزیر ماتان کہانا کو کنست (پارلیمنٹ) کا نیا اسپیکر اور ’’اسرائیل ہمارا گھر‘‘ پارٹی کے سربراہ آویگدور لائبرمین کو پارلیمنٹ کی خارجہ امور اور سلامتی کمیٹی کا سربراہ نامزد کرنے پر متفق ہوگئی ہیں۔

عبرانی ذرائعِ ابلاغ کے ادارے ’’ٹائمز آف اسرائیل‘‘ کی رپورٹ کے مطابق، یہ اتفاقِ رائے گادی آیزنکوٹ، جو ’’یشار‘‘ پارٹی کے سربراہ ہیں، لائبرمین، نفتالی بینیٹ، جو ’’باہم‘‘ اتحاد کا حصہ ہیں، ڈیموکریٹس پارٹی کے سربراہ یائیر گولان اور حزبِ اختلاف کے رہنما یائیر لاپید کے درمیان طے پایا ہے۔

یہ معاہدہ منگل کے روز کنست کے 26ویں دور کے ارکان کی حلف برداری کی تقریب سے قبل طے پایا ہے۔

حزبِ اختلاف کی جماعتیں نیتن یاہو کی جماعت لیکوڈ سے تعلق رکھنے والے کنست کے موجودہ اسپیکر عامیر اوحانا کو ان کے عہدے سے ہٹانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

واضح رہے اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے اتوار کے روز باضابطہ طور پر حکومت تشکیل دینے کی ذمہ داری آیزنکوٹ کو سونپ دی تھی۔ انہیں نیتن یاہو کے حامی 46 ارکان کے مقابلے میں 67 ارکانِ پارلیمنٹ کی حمایت حاصل ہونے کے بعد یہ ذمہ داری دی گئی۔

News ID 1942752

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha