24 اکتوبر، 2024، 9:48 AM

تہران اور بیجنگ دوستانہ تعلقات کو مزید توسیع دیں گے، چینی صدر

تہران اور بیجنگ دوستانہ تعلقات کو مزید توسیع دیں گے، چینی صدر

شی جن پینگ نے صدر پزشکیان سے ملاقات کے دوران تہران اور بیجنگ کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے پر تاکید کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روس میں برکس سربراہان مملکت اجلاس کے دوران چینی صدر شی جن پینگ نے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ عالمی اور علاقائی سطح پر بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کے باوجود تہران اور بیجنگ کے درمیان تعلقات مزید بڑھیں گے۔

چینی صدر نے مزید کہا کہ مشرق وسطی میں جاری بحران کے خاتمے کے لئے غزہ میں فوری جنگ بندی ضروری ہے۔

برکس سربراہان مملکت کا اجلاس روس کے شہر کازان میں جاری ہے جس میں ایرانی صدر پزشکیان اور برکس اراکین کے سربراہان مملکت شرکت کررہے ہیں۔ صدر پزشکیان اجلاس کے دوران مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقات کررہے ہیں۔

شیہنوا نیوز نے ایران اور چین کے درمیان تعلقات کے حوالے سے کہا ہے کہ عالمی سطح پر رونما ہونے والی تبدیلیوں میں چین اور ایران اہم کردار ادا کریں گے۔

News ID 1927640

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha