21 اکتوبر، 2024، 2:19 PM

ایرانی صدر منگل کو روس جائیں گے، دورے کی تفصیلات جاری

ایرانی صدر منگل کو روس جائیں گے،  دورے کی تفصیلات جاری

ایرانی صدر اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن کی دعوت پر 16ویں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے منگل کو روس کے شہر کازان کے لئے روانہ ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان اپنے روسی م منصب ولادیمیر پیوٹن کی دعوت پر برکس سربراہان کے 16ویں اجلاس میں شرکت کے لئے منگل کو روس کے شہر کازان روانہ ہوں گے۔

ایرانی صدر اس دورے میں "ترقی اور منصفانہ عالمی سلامتی کے لیے کثیرالجہتی کو مضبوط بنانا" کے عنوان سے منعقدہ برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے اور برکس پلس کے "باہمی تعاون کے ذریعے ایک بہتر دنیا کی تعمیر" کے موضوع پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔

اس دورے میں صدر پزشکیان روس، چین، بیلاروس، کرغزستان کے صدور، ہندوستان کے وزیر اعظم اور ان سربراہی اجلاسوں میں شرکت کرنے والے دیگر اعلی عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

News ID 1927581

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha