مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،غزہ میں جنگ بندی کا آغاز مقامی وقت کے مطابق صبح 8:30 بجے شروع۔
تاریخی جنگ بندی کو صیہونی حکومت کی ایک بڑی شکست سمجھا جا رہا ہے کیونکہ وہ غزہ کی پٹی کے خلاف اپنی خونریز مہم کے دوران اپنے کسی بھی مقاصد کو حاصل نہیں کر سکی۔
غزہ کے لوگ جنگ بندی کا جشن منا رہے ہیں
مظلوم فلسطینی شمالی غزہ کی طرف لوٹ رہے ہیں
امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہونے کے لیے تیار
جنگ زدہ پٹی میں داخل ہونے کے لیے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع رفح کراسنگ کے سامنے انسانی امداد لے جانے والے سیکڑوں ٹرک قطار میں کھڑے ہیں۔
جنگ بندی باضابطہ طور پر نافذ العمل ہے
اسرائیلی نسل کشی کے 468 دنوں کے بعد بالآخر غزہ میں جنگ بندی شروع ہو گئی۔
اتوار کو مقامی وقت کے مطابق صبح 8:30 بجے جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد شروع ہو گیا۔
غزہ سے صیہونی افواج کے انخلاء کے ساتھ ہی بے گھر فلسطینی اپنی سرزمین کو واپس لوٹ رہے ہیں
اسرائیلی فوج غزہ سے بتدریج پیچھے ہٹ رہی ہے
میڈیا ذرائع نے اتوار کو علی الصبح کئی اسرائیلی فوجی یونٹوں کے جنگ زدہ فلسطینی پٹی سے پسپائی کی فوٹیج شائع کی۔
آپ کا تبصرہ