مہر نیوز کے مطابق، ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے روس کے شہر کازان میں برکس سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ برکس کا جغرافیائی دائرہ بین البراعظمی رابطے اور اجتماعی مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے ایک منفرد موقع ہے، یہ ایک ایسا فورم ہے جہاں ترقیاتی عمل میں موجود خلا کو دور کرنے اور لوگوں کی فلاح و بہبود کی سطح میں اضافے کا زبردست نتیجہ حاصل ہوگا۔
پزشکیان نے کہا کہ مستقبل ان ممالک کا ہے جو ہم آہنگی پیدا کرنے اور منصفانہ بات چیت پر مبنی ادارہ جاتی تعلقات کا ایک نیا بندوبست قائم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
ایرانی صدر نے کہا کہ اتحاد اور تعمیری اور دوستانہ تعلقات قائم کرنے کی کوششیں آج کی حقیقت کا حصہ ہیں اور یہی بہت سے ممالک اور بین الاقوامی کرداروں کی یکطرفہ پسندی سے چھٹکارا پانے کی اصل خواہش ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یکطرفہ اور غیر قانونی پابندیوں کا نفاذ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور دوسرے ممالک کی ترقی میں رکاوٹ ہے۔
پزشکیان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جیسے بین الاقوامی ادارے کو حد سے زیادہ سیاسی بنا دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں یہ ادارہ صیہونی رجیم کو جنگ کے خاتمے پر مجبور کرنے کے قابل نہیں ہے۔
آپ کا تبصرہ