8 ستمبر، 2025، 9:22 PM

برکس مغرب کے یکطرفہ اقدامات کے مقابلے میں کلیدی کردار ادا کرے، صدر پزشکیان

برکس مغرب کے یکطرفہ اقدامات کے مقابلے میں کلیدی کردار ادا کرے، صدر پزشکیان

ایرانی صدر نے برکس کے ہنگامی آن لائن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی حکمرانی میں اصلاحات، غیرقانونی پابندیوں کے خلاف تعاون اور پائیدار ترقی کے فروغ پر زور دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے برازیل کی میزبانی میں منعقدہ برکس رکن ممالک کے ہنگامی آن لائن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے زور دیا کہ برکس کو یکطرفہ پالیسیوں کا مقابلہ کرنے میں مرکزی کردار ادا کرنا چاہیے۔

ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اجلاس سے خطاب میں صدر ایران نے کہا کہ موجودہ عالمی نظام میں انصاف اور استحکام کے سب سے بڑے خطرات میں سے ایک بڑھتے ہوئے یکطرفہ اقدامات اور پابندیوں کا سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال ہے۔

انہوں نے کہا کہ یکطرفہ پالیسیاں نہ صرف آزاد ریاستوں کے قومی مفادات کو خطرے میں ڈالتی ہیں بلکہ عالمی تعاون کو بھی نقصان پہنچاتی ہیں اور پائیدار ترقی کی راہ میں بھی رکاوٹ ہیں۔

صدر پزشکیان نے عالمی حکمرانی کے ڈھانچے میں فوری اور سنجیدہ اصلاحات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ترکیب اور کارکردگی کا ازسرنو جائزہ لینا ضروری ہے، اسی طرح عالمی مالیاتی نظام میں بھی اصلاحات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے برکس کے لیے کئی تجاویز پیش کیں جن میں عالمی مالیاتی ڈھانچے کی اصلاح، ترقی پذیر ممالک کے لئے آواز کو مزید بلند کرنا، بنیادی وسائل تک مساوی رسائی، غیرقانونی پابندیوں کے شکار اراکین کے ساتھ تعاون اور ڈیجیٹل تجارت کے ذریعے پائیدار ترقی شامل ہے۔

صدر پزشکیان نے اس بات پر زور دیا کہ برکس اور دیگر تنظیمیں ایک منصفانہ اور کثیر القطبی نظام کے قیام کی ذمہ داری اٹھائیں تاکہ ترقی پذیر ممالک کی آواز سنی جائے۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ ایران برکس میں فعال تعاون کے لیے پرعزم ہے۔ یکطرفہ پالیسیوں کا مقابلہ نہ صرف رکن ممالک بلکہ پوری عالمی برادری کے مفاد میں ہے۔

News ID 1935249

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha