مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روس میں برکس کے اجلاس کے دوران ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اور چینی وزیر اعظم کے معاون ژانگ گوا چینگ کے درمیان ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر صدر پزشکیان نے کہا کہ ایران اور چین کے درمیان ماضی سے آج تک اسٹریٹجک تعلقات برقرار ہیں۔ صدارت کا عہدہ سنبھالتے ہی ہم نے چین کے ساتھ جامع معاہدے کے حوالے سے اقدامات شروع کئے۔ کازان میں برکس اجلاس کے دوران چینی نائب وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کے دوران اس حوالے سے اچھی پیشرفت ہوئی ہے۔
ایرانی صدر نے کہا کہ امریکہ بین الاقوامی معاملات میں اپنی اجارہ داری قائم کرنا چاہتا ہے۔ ایران دنیا میں ایک طاقت کا تصور ختم کرنے کے لیے روس اور چین کے ساتھ مزید تعاون کرے گا۔
ملاقات کے دوران چینی نائب وزیر اعظم نے کہا کہ ایران ایک بڑا اور اہم ملک ہے جو بین الاقوامی سطح پر اہم اور موثر کردار ادا کررہا ہے۔ تہران بیجنگ کے لئے اہم شراکت دار کی حیثیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں طاقت کا موجودہ توازن اور غیر منصفانہ نظام ختم کرنے کے چین ایران کے ساتھ طویل مدت تعلقات اور اسٹریٹجک تعاون قائم کرنا چاہتا ہے۔
آپ کا تبصرہ