10 ستمبر، 2024، 8:50 AM

برکس اجلاس تہران کے ساتھ جامع تعاون کے معاہدے پر دستخط کرنے کا بہترین موقع ہے، روس

برکس اجلاس تہران کے ساتھ جامع تعاون کے معاہدے پر دستخط کرنے کا بہترین موقع ہے، روس

روس کی وزارت خارجہ نے "برکس" کے رکن ممالک کے اجلاس کو تہران اور ماسکو کے درمیان ایک جامع تعاون کے معاہدے پر دستخط کرنے کا ایک اچھا موقع قرار دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوتنک نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ روس کی وزارت خارجہ نے تہران اور ماسکو کے درمیان جامع تعاون کے معاہدے کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے: "برکس" کے رکن ممالک کے رہنماؤں کا اجلاس روس اور ایران کے درمیان ایک جامع تعاون کے معاہدے پر دستخط کرنے کا ایک اچھا موقع ہے۔ 

روس کی وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے: تاہم یہ معاملہ دونوں ملکوں کے باہمی اقدامات پر منحصر ہے، جب کہ روس اور ایران کے درمیان جامع تعاون کے معاہدے پر دستخط کی راہ میں کوئی سیاسی رکاوٹ نہیں ہے۔"

News ID 1926534

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha