مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے برکس اجلاس کے دوسرے دن کہا کہ روس میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زائد سے ملاقات ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران فلسطین اور لبنان پر صہیونی حکومت کی جارحیت پر خصوصی بات چیت ہوئی۔
عراقچی نے کہا کہ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور روابط پر گفتگو بھی ہوئی۔ متحدہ عرب امارا خلیج فارس کے جنوب میں واقع اہم ملک ہے جس کے ساتھ تعلقات ہمارے لئے اہمیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کی پالیسی رکھتا ہے۔ اس کے باوجود بعض ممالک کے ساتھ ہمارے تنازعات بھی موجود ہیں۔ خلیج فارس کے تینوں جزائر کے بارے میں ہم نے کوئی فرصت ہاتھ سے جانے نہیں دیا اور ہر فورم پر اپنا موقف پیش کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ