مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں خارجہ امور، شہری ترقیات، تیل، مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی، صنعت، کان کنی اور تجارت کے وزراء نے شرکت کی جہاں ایران اور برکس کے دیگر ممبران کےدرمیان معاہدوں اور مشترکہ منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔
اس اجلاس میں موجودہ وزراء نے اسلامی جمہوریہ ایران اور برکس کے رکن ممالک کے درمیان تعاون کی تازہ ترین صورتحال کے بارے صدر کو رپورٹ پیش کی اور مشترکہ منصوبوں کی تکمیل اور اس میں تیزی لانے یا شروع کرنے میں درپیش رکاوٹوں اور مسائل کی وضاحت کرنے کے ساتھ معاہدوں پر عمل درآمد کے سلسلے میں تجاویز بھی فراہم کیں۔
آپ کا تبصرہ