17 نومبر، 2023، 5:01 PM

حزب اللہ کے صہیونی فوجیوں پر پے در پے تین نئے حملے

حزب اللہ کے صہیونی فوجیوں پر پے در پے تین نئے حملے

آج لبنان کی اسلامی مزاحمت نے صیہونی فوجیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے تابڑ توڑ حملے کئے۔ 

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے: ہم نے الطیحات تکون کے قریب قابض فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

 لبنان کی اسلامی مزاحمت نے مرج فوجی مرکز کے قریب صیہونی فوج کے اجتماع پر ایک اور حملے کی بھی خبر دی ہے۔ 

اطلاعات کے مطابق لبنان کی حزب اللہ نے رامیم بیرکوں میں بھی صیہونی فوجیوں کے اجتماع کی حملہ کرنے کی اطلاع دی۔ 

دوسری جانب صیہونی توپخانے نے جنوبی لبنان کے علاقوں مرکبا، میس الجبل، رب ثلاثین، بنی حیان، حولا اور الضھیرہ کے علاقوں پر بمباری کی۔

News ID 1920040

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha