17 نومبر، 2023، 4:32 PM

طوفان الاقصی میں صہیونی حکومت منہدم ہوگئی، امام جمعہ تہران

 طوفان الاقصی میں صہیونی حکومت منہدم ہوگئی، امام جمعہ تہران

نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام ابوترابی فرد نے کہا کہ انتخابات کے ذریعے عوام کے اقتدار اور قوم کے ارادے کا بہترین اظہار ہوتا ہے، انتخابات میں شرکت سے ملک کی تقدیر کا تعین ہوتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نمائندے کے مطابق، تہران میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام ابو ترابی فرد نے علامہ طباطبائی کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ علامہ طباطبائی نے تفسیر المیزان میں کلام، فلسفہ، سیاست اور اجتماعی مسائل کو اجاگر کرکے بہترین دائرہ المعارف پیش کیا ہے۔

انہوں نے نگران کونسل کے اراکین کی رہبر معظم سے ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں عوام کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کے لئے پلیٹ فارم اور ماحول میسر کرنا چاہئے۔ جمہوری معاشروں میں انتخابات میں عوام کی کثیر شرکت کو جمہوریت کا حسن قرار دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام اور سیاسی گروہوں کی شرکت سے ہی ملک اور قوم کی تقدیر کا تعین ہوتا ہے اسی لئے انتخابات کو عوام کے اقتدار اور قومی ارادے کا مظہر سمجھا جاتا ہے۔

خطیب نماز جمعہ نے کہا کہ فلسطین اسلام کا پارہ تن ہے۔ اسرائیل فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔ درحقیقت امریکہ ہی صہیونی حکومت کی حمایت اور پشت پناہی کررہا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت نے گذشتہ 70 سالوں سے فلسطینوں کے حقوق پر قبضہ کررکھا ہے۔ طوفان الاقصی میں شکست کے بعد صہیونی حکومت کا رعب و دبدبہ نقش بر آب ثابت ہوا ہے۔

News ID 1920038

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha