29 نومبر، 2023، 9:54 AM

حماس کے خلاف جنگ میں شرکت کا امریکی اعتراف

حماس کے خلاف جنگ میں شرکت کا امریکی اعتراف

امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ امریکہ نے جاسوسی کے لئے ٖڈرون طیاروں کی پروازیں بند کی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے غزہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان عارضی جنگ بندی کے بعد جاسوس ڈرون طیاروں کی پروازیں بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کا مذکورہ اعلان غزہ کے خلاف جنگ میں امریکی شرکت کا اعلان ہے۔ اس سے پہلے امریکی حکام جنگ میں کسی قسم کی مشارکت سے انکار کرچکے ہیں۔

دوسری جانب سے ادارے نے کہا ہے کہ غزہ پر صہیونی حملے بند ہونے کے بعد عراق اور شام میں قائم امریکی فوجی اڈوں پر ہونے والے حملے بند ہوگئے ہیں۔

عراقی مقاومتی تنظیموں نے کہا تھا کہ غزہ میں جب تک عارضی جنگ بندی ہے، عراقی میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے روک دئے جائیں گے۔

فلسطین کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے بعد عین الاسد اور اربیل سمیت عراق اور شام کے مختلف صوبوں میں امریکی اڈوں میزائلوں اور راکٹوں سے حملہ کیا گیا تھا۔

News ID 1920252

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha