مہر خبررساں ایجنسی امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ طوفان الاقصی کے بعد غزہ میں فلسطینی مجاہدین کی کاروائیوں میں سینکڑوں صہیونی ہلاک ہوگئے ہیں۔
اخبار نے لکھا ہے کہ غزہ میں ہلاک ہونے والے دس فیصد لوگ امریکی شہری ہیں۔ مرنے والے امریکی شہری صہیونی فوج اور پولیس میں خدمات انجام دے رہے تھے۔
اخبار کے مطابق غزہ کے علاوہ مقبوضہ بیت المقدس اور لبنانی سرحد پر بھی امریکی شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔
دراین اثناء امریکی ویب سائٹ انٹرسیپٹ نے کہا ہے کہ صدر جوبائیڈن نے اسرائیل کی مدد کے لئے امریکہ سے مزید فوجی بھیجے ہیں۔
صہیونی چینل کے مبصر نے غزہ کی جنگ میں امریکی کردار کے حوالے سے کہا ہے کہ اگر امریکی ہتھیار اور امداد نہ ہوتی تو اسرائیل اس وقت پتھر اور لکڑی سے جنگ کررہا ہوتا۔
آپ کا تبصرہ