7 جون، 2024، 2:28 PM

غزہ میں اسکول پر حملے میں امریکی بم استعمال کیا گیا، سی این این

غزہ میں اسکول پر حملے میں امریکی بم استعمال کیا گیا، سی این این

امریکی چینل کے مطابق صہیونی فوج نے غزہ میں اسکول پر امریکی بم استعمال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکی ٹی وی چینل سی این این نے غزہ میں صہیونی فورسز کی جارحیت کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ صہیونی فوج امریکی بم استعمال کررہی ہے۔

سی این این نے اعتراف کیا ہے کہ صہیونی فورسز نے غزہ میں اقوام متحدہ کی زیرنگرانی چلنے والے اسکولوں پر حملے کے لئے امریکی ساختہ بم استعمال کئے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی ذرائع ابلاغ نے کئی مرتبہ انکشاف کیا تھا کہ صہیونی فوج نے غزہ میں سویلین کے خلاف اور شہری انفراسٹرکچر کو تباہ کرنے کے لئے امریکی ساختہ بم استعمال کئے ہیں۔

امریکی بموں سے غزہ میں نہتے شہریوں کی بڑی تعداد شہید اور زخمی ہونے کے علاوہ غیر فوجی مقامات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

News ID 1924536

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha