21 جولائی، 2014، 4:52 PM

غزہ میں ہلاک ہونے والے 13 اسرائیلی فوجیوں میں سے 2 امریکی تھے

غزہ میں ہلاک ہونے والے 13 اسرائیلی فوجیوں میں سے 2 امریکی تھے

مہر نیوز/21 جولائی / 2014 ء :غزہ میں فوجی کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے 13 اسرائیلی فوجیوں میں سے 2 امریکی نکلے جس کا امریکہ نے اعتراف کرلیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غزہ میں فوجی کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے 13 اسرائیلی فوجیوں میں سے 2 امریکی نکلے جس کا امریکہ نے اعتراف کرلیا۔ اتوار کے روز صیہونی فوج کی جانب سے غزہ پر بربریت کے دوران 100 نہتے فلسطین شہید جبکہ جوابی کارروائی میں اسرائیل کے 13 فوجی ہلاک ہوئے تھے تاہم ہلاک فوجیوں میں سے 2 کا تعلق امریکہ سے تھا۔ امریکی دفتر خارجہ نے اس حوالے سے انتہائی مختصر بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں 2 امریکی شہری ہلاک ہوئے ہیں جن کے نام میکس سٹینبرگ اور سین کارمیلی ہے۔ دوسری جانب امریکی اخبار لاس انجیلس ٹائمز نے انکشاف کیا کہ غزہ میں ہلاک ہونے والے 13 فوجیوں میں سے 2 امریکی ہیں جو اسرائیلی ڈیفنس فورس کی گولانی بریگیڈ کے لئے کام کر رہے تھے۔ یہاں تک کہ اخبار نے یہ بھی بتا دیا کہ امریکی فوجی کارمیلی ٹیکساس جبکہ 24 سالہ اسٹین برگ جنوبی کیلفورنیا کا رہائشی ہے اور دونوں فوجی ماہر نشانہ باز تھے۔

News ID 1838508

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha