12 ستمبر، 2024، 9:09 PM

صہیونی ذرائع ابلاغ کی جانب سے شام میں ایرانی اہلکاورں کو گرفتار کرنے کا دعوی، ایران کی تردید

صہیونی ذرائع ابلاغ کی جانب سے شام میں ایرانی اہلکاورں کو گرفتار کرنے کا دعوی، ایران کی تردید

ایرانی باخبر ذریعے نے صہیونی ذرائع ابلاغ کی جانب سے شام میں ایرانی اہلکاروں کی گرفتاری کا دعوی مسترد کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، ایرانی باخبر ذریعے نے مہر نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے شام میں ایرانی اہلکاروں کا صہیونی دعوی بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

اس سے پہلے بعض صہیونی ذرائع ابلاغ نے شام کے صوبہ حماہ کے علاقے مصیاف میں فوجی مرکز سے دو ایرانیوں سمیت کئی فوجیوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا تھا۔

ایرانی باخبر ذریعے نے کہا ہے کہ صہیونی ذرائع ابلاغ کا مذکورہ دعوی بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہے۔ مذکورہ فوجی مرکز شامی فوج کے ماتحت ہے جس میں ایران کا کوئی اہلکار موجود نہیں ہے۔ لہذا صہیونی ذرائع ابلاغ کی جانب سے ایرانی سیکورٹی فورسز کو نقصان پہنچانے یا کسی کو گرفتار کرنے کا دعوی مکمل جھوٹ اور بے بنیاد ہے۔

News ID 1926606

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha