2 دسمبر، 2023، 10:00 AM

شام میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائلوں اور راکٹوں کی بارش

شام میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائلوں اور راکٹوں کی بارش

مقاومت اسلامی عراق نے صوبہ الحسکہ میں واقع امریکی فوجی اڈوں پر میزائلوں اور راکٹوں سے حملہ کیا ہے

مہر خبررساں ایجنسی نے تاس کے حوالے سے کہا ہے کہ مقاومت اسلامی عراق نے شام کے شمالی صوبے الحسکہ میں واقع امریکی فوجی اڈوں پر میزائلوں اور راکٹوں کی بارش کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الجبصہ کے تیل کے کنووں کے نزدیک امریکی فوجی اڈے پر کئی راکٹ حملے ہوئے ہیں۔ حملوں کے بعد امریکی فوجی اڈے میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

اس سے پہلے دیرالزور میں تیل کے کنویں العمری کے نزدیک امریکی فوجی اڈے پر کامیکاز ڈرون سے حملہ کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ مسلح گروہوں نے غزہ میں صہیونی حکومت کی جانب سے بے گناہ فلسطینیوں پر حملے کی حمایت پر دھمکی دی تھی کہ شام اور عراق میں واقع امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔

فوکس نیوز کے مطابق 17 اکتوبر کے بعد شام اور عراق میں امریکی تنصیبات پر مجموعی طور پر 74 مرتبہ حملے ہوئے ہیں۔ اس وقت شام میں 900 جبکہ عراق میں 2500 امریکی فوجی اہلکار تعیینات ہیں۔

News ID 1920303

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha