مہر خبررساں ایجنسی نے کہا ہے کہ عراق کے مغربی صوبے الانبار میں واقع امریکی فوجی اڈے عین الاسد پر عراقی مقاومتی تنظیموں نے حملہ کیا ہے۔
مقاومت اسلامی عراق نے ایک بیان میں حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجاہدین نے اس کے علاوہ شام کے علاقے دیروالزور میں بھی امریکی تنصیبات پر کئی راکٹ فائر کئے ہیں۔
یاد رہے کہ غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں کے خلاف صہیونی جارحیت کے بعد یمن، عراق اور شام میں امریکی اور اسرائیلی تنصیبات پر بڑی تعداد میں حملے کئے جارہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ