25 اکتوبر، 2023، 9:35 AM

عراق، عین الاسد پر مقاومت اسلامی کے دوبارہ میزائل حملے

عراق، عین الاسد پر مقاومت اسلامی کے دوبارہ میزائل حملے

عراقی مقاومت اسلامی نے امریکی فوجی اڈے عین الاسد پر دوبارہ میزائل حملے کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المعلومہ کے حوالے سے کہا ہے کہ عراقی صوبے الانبار میں واقع امریکی فوجی اڈے عین الاسد پر عراقی گروہ مقاومت اسلامی نے میزائل حملے کئے ہیں۔

تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقاومت اسلامی کے مجاہدین نے مغربی عراق میں واقع امریکی فوجی اڈے پر میزائلوں کی بارش کردی ہے اور اڈے پر اہداف کو براہ راست نشانہ بنایا ہے۔

یاد رہے کہ صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ پر مسلسل بمباری اور فضائی حملوں کے بعد عراق میں مقاومتی گروہوں نے صہیونیوں سے مقابلے کے لئے اپنی آمادگی ظاہر کردی ہے۔ اس سلسلے میں گذشتہ کئی دنوں کے دوران متعدد مرتبہ عراق میں واقع امریکی فوجی اڈوں پر میزائل اور راکٹ حملے کئے گئے ہیں۔

اس سے پہلے عراقی مقاومت نے شام میں امریکی فوجی اڈوں پر بھی میزائل حملے کئے تھے۔ التنف اور کونیکو کے گیس فیلڈ میں واقع امریکی فوجی اڈے راکٹ اور ڈرون حملوں کی زد میں آئے تھے۔

News ID 1919630

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha