27 اکتوبر، 2023، 11:33 AM

مشرقی شام میں قابض امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملہ

مشرقی شام میں قابض امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملہ

باخبر ذرائع نے مشرقی شام میں قابض امریکی افواج کے غیر قانونی اڈے پر میزائل حملے کی اطلاع دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، باخبر ذرائع نے المیادین چینل كو بتایا ہے کہ مشرقی شام میں دیر الزور کے شمال مشرق میں واقع العمر آئل فیلڈ میں امریکی اڈے کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

مذکورہ ذرائع نے کہا کہ المیادین اور البوکمال شہروں کے درمیان البادیہ کے علاقے سے 6 راکٹ فائر کرکے اس اڈے کو نشانہ بنایا گیا۔

گذشتہ رات بعض ذرائع نے شام کے دیر الزور کے شمالی مضافات میں کونیکو گیس فیلڈ میں دھماکے کی آواز سننے کی اطلاع دی۔

کہا جاتا ہے کہ یہ دھماکے مشرقی شام میں کونیکو گیس فیلڈ میں امریکی فوجی اڈے کو متعدد راکٹوں اور میزائلوں سے نشانہ بنانے کے باعث ہوئے۔

واضح رہے کہ شام میں مذکورہ امریکی فوجی اڈے پر دس دنوں سے بھی کم عرصے میں یہ دوسرا حملہ ہے۔

News ID 1919666

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha