27 اکتوبر، 2023، 3:41 PM

جنین میں غاصب صیہونی فوج کے ساتھ مزاحمتی فورسز کی جھڑپیں

جنین میں غاصب صیہونی فوج کے ساتھ مزاحمتی فورسز کی جھڑپیں

مغربی کنارے میں فلسطینی مزاحمتی فورسز نے غاصب صیہونی فوج کی پیش قدمی کو روک دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی افواج نے غزہ کی پٹی کے خلاف اپنے حملوں میں شدت پیدا کرتے ہوئے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر بھی اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اس دوران جنین شہر اور اس کے اطراف میں آج جمعہ کی صبح کم از کم تین فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا۔

اسی طرح قسام عبدالحفیظ نامی فلسطینی نوجوان کو آج صبح قلقیلیہ شہر پر حملے کے دوران صیہونی فوجیوں نے گولی مار کر شہید کر دیا۔

دوسری طرف فلسطینی ہلال احمر نے بھی اطلاع دی ہے کہ جنین کیمپ میں جھڑپوں کے دوران کم از کم 8 فلسطینی زخمی اور تین شہید ہوئے۔

سرایا القدس سے منسلک جنین بریگیڈ کی طرف سے ایک جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی فورسز کی جنین کیمپ کے اطراف میں گھسنے والے صیہونی حکومت کے عناصر کے ساتھ کئی گھنٹوں تک جھڑپیں ہوئیں جس کے دوران متعدد صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔ جب کہ صیہونی غاصبوں نے اس ذلت آمیز شکست پر جھنجھلا کر علاقے کی سڑکوں کو تباہ کر دیا۔

فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج نے جنین میں فلسطینی ہلال احمر کی امدادی گاڑی کو گولیوں سے نشانہ بنایا۔ صیہونی فوجیوں نے قلقیلیہ کے ایک محلے پر بھی وحشیانہ حملے کئے۔

News ID 1919670

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha