25 جنوری، 2024، 10:24 AM

مقاومت اسلامی عراق کا صہیونی بندرگاہ اشدود پر میزائل حملہ

مقاومت اسلامی عراق کا صہیونی بندرگاہ اشدود پر میزائل حملہ

جمعرات کو علی الصبح مقاومت اسلامی نے صہیونی بندرگاہ کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عراقی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ مقاومت اسلامی کے جوانوں نے صہیونی بندرگاہ اشدود پر میزائل حملے کئے ہیں۔

المیادین کے مطابق عراقی مقاومت کے جوانوں نے اشدود بندرگاہ پر ڈرون حملے کئے ہیں۔ اب تک حملوں میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

غزہ کے خلاف صہیونی حکومت کی جارحیت کے بعد سے عراق، لبنان، شام اور یمن کے مقاومتی جوانوں نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف حملوں کا اعلان کررکھا ہے۔ 

مقاومتی تنظیموں نے مختلف مقامات پر امریکی اور صہیونی تنصیبات پر حملے کئے ہیں۔ عراق اور شام میں امریکی فوجی اڈوں پر حملوں کے علاوہ یمنی فوج کی کاروائیوں کی وجہ سے صہیونی حکومت کو شدید اقتصادی بحران کا سامنا ہے۔

News ID 1921468

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha