24 اکتوبر، 2023، 9:17 PM

تل ابیب پر مقاومت کے میزائل حملے، پانچ صہیونی زخمی

تل ابیب پر مقاومت کے میزائل حملے، پانچ صہیونی زخمی

القسام بریگیڈ نے صہیونی حکومت کی بربریت کے جواب میں تل ابیب پر میزائل حملے کئے ہیں۔ صہیونی ریڈیو نے پانچ افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ غزہ سے تل ابیب پر مقاومت کی جانب سے میزائلوں کی بارش کی گئی ہے۔ حملوں کے بعد آئرن ڈوم نظام کو فعال کیا گیا ہے

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق خطرے کے سائرن بجائے جارہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مقاومتی گروہوں نے غزہ سے صہیونی علاقوں پر دوبارہ میزائل حملے شروع کئے ہیں۔

درایں اثناء حماس کی ذیلی شاخ القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی حملوں کے جواب میں تل ابیب پر دوبارہ میزائل اور راکٹ حملے کئے ہیں۔

علاوہ ازیں سرایا القدس کے جنگجووں صہیونی فوجیوں کے اجتماع پر مارٹر گولے پھینکے ہیں۔

صہیونی فوج کے ریڈیو کے مطابق آج کے میزائل حملوں میں پانچ صہیونی زخمی ہوگئے ہیں۔

News ID 1919628

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha