25 اکتوبر، 2023، 9:41 AM

غزہ سے آزاد ہونے والے صہیونی قیدی کی نتن یاہو پر شدید تنقید

غزہ سے آزاد ہونے والے صہیونی قیدی کی نتن یاہو پر شدید تنقید

فلسطینیوں کی قید سے آزاد ہونے والے صہیونی نے نتن یاہو کی جانب سے دباو کا انکشاف کرتے ہوئے شدید تنقید کرتے ہوئے حکومت کی مرضی کے مطابق بیان دینے سے انکار کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فسلطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ القسام بریگیڈ کی قید سے آزاد ہونے والے اسرائیلی یوگید لیفشیتس نے صہیونی چینل 12 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین میں قید کے دنوں میں مجاہدین کے حسن سلوک کے بارے میں کہا کہ اپنی رائے ظاہر کرنے میں مکمل آزاد ہوں۔ میں نے غزہ میں اپنے ساتھ پیش آنے واقعات بیان کئے ہیں۔ اگرچہ اسرائیلی حکام چاہتے ہیں کہ میری ماں اسرائیلی حکام کی پسند کے مطابق بیان دے تو ان پر واضح کرتا ہوں کہ میری ماں ان کے منصوبوں کے مطابق عمل کرنے کی پابند نہیں ہے۔

صہیونی حکام چاہتے ہیں کہ مقاومت کی جیل میں قید کے دوران پیش آنے والے واقعات کے بارے میں ان کی پسند کے مطابق بیانات دیں۔

دوسری طرف فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ گذشتہ روز غزہ میں صہیونی حملوں میں درجنوں فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ خان یونس پر اسرائیلی جنگی طیاروں نے بمباری کرکے 33 فلسطینیوں کو شہید اور 60 کو زخمی کردیا۔ حملوں میں ایک رہائشی عمارت مکمل تباہ ہوگئی۔

اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر ٹور وینسلینڈ نے کہا ہے کہ غزہ میں فضائی حملوں کے بعد تباہی کے مناظر انتہائی وحشتناک ہیں۔

News ID 1919629

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha