29 مئی، 2024، 1:51 PM

رفح پر صہیونی جارحیت، اقوام متحدہ کی طرف سے بلیک لسٹ قرار دینے کا خطرہ بڑھ گیا

رفح پر صہیونی جارحیت، اقوام متحدہ کی طرف سے بلیک لسٹ قرار دینے کا خطرہ بڑھ گیا

رفح میں سویلین کے قتل عام کے بعد صہیونی حکومت کو اقوام متحدہ میں بلیک لسٹ قرار دینے کا امکانات بڑھ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے مصری نیوز ایجنسی القاہرہ الاخباریہ کے حوالے سے کہا ہے کہ گذشتہ دنوں جنوبی غزہ کے شہر رفح میں پناہ گزین کیمپوں پر شدید حملوں اور سویلین کے قتل عام کے بعد اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی جانب سے صہیونی حکومت کو بلیک لسٹ قرار دیتے ہوئے اجلاسوں میں شرکت پر پابندی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

اپنی رپورٹ میں القاہرہ الاخباریہ نے مزید کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے بلیک لسٹ میں آنے کا مطلب یہ ہوگا کہ صہیونی حکومت خودبخود اقوام متحدہ کی تمام پابندیوں کی زد میں آجائے گی۔

دوسری جانب صہیونی ذرائع ابلاغ نے بھی فلسطینی بچوں کے قتل عام پر اسرائیل کے بلیک لسٹ ہونے کا قوی امکان ظاہر کیا ہے۔

صہیونی چینل 13 نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اس بارے میں آئندہ چند دنوں کے اندر کوئی فیصلہ کرے گا۔

چینل کے مطابق بلیک لسٹ قرار دینا اقوام متحدہ کی پابندیوں پر عمل کرنے کا پہلا مرحلہ ہوگا۔

News ID 1924374

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha