6 نومبر، 2018، 8:05 PM

اقوام متحدہ کی اسرائیلی واٹر کمپنی کو دھمکی

اقوام متحدہ کی اسرائیلی واٹر کمپنی کو دھمکی

اقوام متحدہ نے اسرائیلی واٹر سپلائی کمپنی میکوروٹ کو بلیک لسٹ کرنے کی دھمکی دے دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ نے اسرائیلی واٹر سپلائی کمپنی میکوروٹ کو بلیک لسٹ کرنے کی دھمکی دے دی۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن دفتر سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی واٹر سپلائی کمپنی میکوروٹ کو غرب اردن میں فلسطینی آبی وسائل پر قبضے کی وجہ سے یہودی کالونیوں میں سرگرم ان کمپنیوں میں شامل کیا جا سکتا ہے جو غیرقانونی سرگرمیوں کی وجہ سے بلیک لسٹ کی گئی ہیں یا آئندہ کی جائیں گی۔ اقوام متحدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ میکوروٹ فلسطینی آبی وسائل کو یہودی آباد کاروں کے مفاد کے لیے استعمال کررہی ہے۔ اس کے علاوہ یہ کمپنی فلسطینیوں کا اپنا پانی انہیں بھاری قیمت میں فروخت کررہی ہے۔ دوسری جانب کمپنی نے اقوام متحدہ کے انتباہ کو مسترد کردیا اور کہا کہ وہ فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے ساتھ طے پائے معاہدے کے مطابق ہی کام کررہی ہے۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے سنہ 2016 میں اسرائیل کی کئی کمپنیوں کو یہودی کالونیوں میں سروسز فراہم کرنے پر بلیک لسٹ کرنے کا سلسلہ شروع کیا تھا، اب تک ایسی 206 کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیا جا چکا ہے، ان میں 143اسرائیلی ،22 امریکی اور 19 دوسرے ممالک کی کمپنیاں شامل ہیں۔

News ID 1885409

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha