6 اکتوبر، 2017، 12:30 PM

سعودی عرب کا نام اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں شامل/سعودی عرب نے یمن کے 638 بچوں کو ہلاک کردیا

سعودی عرب کا نام اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں شامل/سعودی عرب نے یمن کے 638 بچوں کو ہلاک کردیا

اقوام متحدہ نے سعودی عرب کے ہاتھوں یمن میں بچوں کی بڑی تعداد میں ہلاکت کے معاملے پر سعودی عرب کو بلیک لسٹ کر دیا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوتریس کی جانب سے بچوں پر مـظالم کے حوالے سے سالانہ رپورٹ سلامتی کونسل میں جمع کرائی گئی جس میں کہا گيا ہے کہ سعودی عرب نے رواں سال 638 بچوں کو بہیمانہ طور پر شہید کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آئی آر آئی بی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ نے سعودی عرب کے ہاتھوں یمن میں بچوں کی بڑی تعداد میں ہلاکت کے معاملے پر سعودی عرب کو بلیک لسٹ کر دیا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوتریس کی جانب سے بچوں پر مـظالم کے حوالے سے سالانہ رپورٹ سلامتی کونسل میں جمع کرائی گئی جس میں کہا گيا ہے کہ سعودی عرب نے رواں سال 638 بچوں کو بہیمانہ طور پر شہید کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق سال 2016 کے دوران سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے 638 بچوں کو ہلاک اور زخمی کرنے کے معاملے پر عرب فوجی اتحاد کو بین الاقوامی ادارے کی بلیک لسٹ میں شامل کر لیا گیا ہے۔  الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے بچوں کے حوالے سے اپنی 2015 کی سالانہ رپورٹ میں بھی سعودی اتحاد کا نام بلیک لسٹ کیا تھا تاہم کچھ دیر بعد ہی عرب اتحاد کا نام اس فہرست سے خارج کر دیا گیا تھا۔ اس وقت کے جنرل سیکرٹری بان کی مون نے اپنے ایک اعترافی بیان میں کہا تھا کہ عرب ممالک کی جانب سے شدید دباؤ اور اقوام متحدہ کو فنڈز کی فراہمی روکنے کی دھمکیوں کے باعث سعودی اتحاد کا نام بلیک لسٹ سے خارج کیا گیا تھا۔ ۔بان کی مون نے سعودی فوجی اتحاد کو اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ سے نکالے جانے کے فیصلے کو ایک مشکل اور افسوسناک فیصلہ قرار دیا واضح رہے کہ یمن پر سعودی عرب نے دو سال سے خوفناک جنگ مسلط کررکھی ہے ۔ سعودی رعب نے اس جنگ میں نہتے یمنی شہریوں کا دل کھول کر قتل عام کیا ہے لیکن سعودی عرب کی بہیمانہ جارحیت کے باوجود اس جنگ میں اس کی شکست یقینی ہے۔

News ID 1875753

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha