24 نومبر، 2024، 12:04 AM

تل ابیب میں احتجاجی مظاہرے، نیتن یاہو کے خلاف نفرت میں اضافہ

تل ابیب میں احتجاجی مظاہرے، نیتن یاہو کے خلاف نفرت میں اضافہ

اسرائیلی میڈیا ذرائع نے تل ابیب کے جنوب میں نیتن یاہو انتظامیہ کے خلاف صہیونی آباد کاروں کے احتجاجی مظاہروں کی خبر دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ آج رات مقبوضہ علاقوں میں صیہونی آبادکاروں نے احتجاجی مظاہرے کئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق صہیونی آبادکاروں کی جانب سے یہ احتجاجی مظاہرہ مقبوضہ تل ابیب کے جنوبی علاقے رحوفوت میں کیا گیا۔

مظاہرین نے غزہ کی پٹی میں صیہونی رجیم اور فلسطینی مزاحمت  کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے لئے ہر قیمت پر معاہدہ کرنے کا مطالبہ کیا۔
اس سے قبل بھی مقبوضہ فلسطین میں صہیونی آباد کاروں کی جانب سے نیتن یاہو انتظامیہ کے خلاف کئی بار اسی طرح کے احتجاجی مظاہرے ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ صیہونی رجیم کو غزہ کے خلاف جاری جنگ میں فوجی کامیابی حاصل نہ ہونے کے باعث مقبوضہ علاقوں میں وزیراعظم نیتن یاہو اور ان کی کابینہ کے خلاف تنقید میں شدت آگئی ہے۔

نیتن یاہو کے مخالفین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے خلاف قانونی مقدمات کی سماعت سے بچنے کے لیے اقتدار میں رہنے کے لئے وقت لے رہے ہیں۔ دوسری طرف صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ چاہتے ہیں کہ یہ رجیم مزید وقت ضائع کئے بغیر فلسطینی مزاحمت کے ساتھ کسی بھی قیمت پر معاہدے کے ذریعے قیدیوں کو رہائی دلوائے اور غزہ کی پٹی پر حملے بندے کرے۔"

News ID 1928335

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha