یوم القدس
-
یوم القدس مظلوموں اور ظالموں کے درمیان ٹکراو کا دن ہے، شیخ نعیم قاسم
لبنان کی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے یوم القدس منانے کے حوالے سے کہا: یہ دن مظلوموں اور استکبار کے درمیان ٹکراؤ کا دن ہے۔
-
عالمی یوم القدس کے موقع پر ہندوستان کے شہروں، قصبوں اور گاؤں میں شاندار ریلیاں
ہندوستان کے دار الحکومت نئی دہلی سمیت کشمیر کے مختلف علاقوں اور لکھنؤ سمیت کئی بڑے جھوٹے شہروں، قصبوں اور گاؤں سے عالمی یوم قدس کے موقع پر نکلنے والی ریلیوں اور احتجاجی جلسوں کی سامنے آرہی ہیں۔
-
عراق، یوم القدس پر عوامی اجتماعات + ویڈیو
عراق کے شہریوں نے آج یوم القدس کے اجتماعات میں شرکت کرکے مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت کا اعلان کیا۔
-
ہمدان میں یوم القدس کی ریلی، عوام کی بھرپور شرکت
ہمدان میں عالمی یوم القدس کی ریلی عوام کی بھرپور شرکت کے ساتھ شروع ہوگئی۔ عالمی یوم القدس کی شاندار ریلی آج صوبے کے انقلابی عوام کی وسیع شرکت کے ساتھ شروع ہوئی۔
-
مظلوموں کا دفاع اسلامی انقلاب کا بنیادی مشن ہے، جنرل نقدی
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر نے کہا کہ دنیا بھر کے مظلوموں کا دفاع اسلامی انقلاب کا بنیادی مشن ہے۔
-
دشمن کو دھمکی کی زبان استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا: امریکی صدر کو لکھے گئے جوابی خط میں سفارت کاری کے لئے راستہ کھلا رکھنے کی کوشش کی گئی، ہم نے اس خط کا بغور جائزہ لیا، اس کے مختلف پہلوؤں پر بحث کی گئی اور اس کا جواب امریکی فریق کو مناسب طریقے سے پہنچایا گیا۔
-
یوم القدس عالمی انصاف کے لئے جدوجہد کی ایک تحریک ہے، ایرانی وزیر سماجی بہبود
ایران کے وزیر سماجی بہبود نے یوم القدس کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یوم القدس عالمی انصاف کے لئے جدوجہد کی ایک تحریک ہے
-
عالمی یوم القدس کے موقع پر کشمیر کے باشندوں کا اظہار یکجہتی+ ویڈیو
بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے باشندوں نے عالمی یوم القدس کے موقع پر ریلی نکال کر فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت کا اعلان کیا۔
-
حماس کی جانب سے یوم القدس کے موقع پر عالمی احتجاج کی اپیل
فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے یوم القدس کے موقع پر جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے عالمی سطح پر اجتماعات کی اپیل کی۔
-
عراقی مزاحمتی تحریک النجباء کے رہنما کی مہر نیوز سے گفتگو:
یوم القدس فلسطینی کاز سے تجدید عہد کا دن ہے
عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک النجباء کے رہنما نے کہا کہ یوم القدس کے موقع پر مجاہدین فلسطینی مزاحمت کے دفاع اور وہاں کے عوام کے شانہ بشانہ لڑنے کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
-
یوم القدس امت اسلامی کے اتحاد کی علامت ہے، سپاہ پاسداران انقلاب
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے کہا ہے کہ یوم القدس صرف فلسطین کا مسئلہ نہیں بلکہ امت مسلمہ کے اتحاد اور صہیونی قبضے کے خلاف مزاحمت کی علامت ہے۔
-
مزاحمتی محور ایران اور قاسم سلیمانی جیسے شہیدوں کا مرہون منت ہے، شیخ نعیم قاسم
لبنان کی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے گذشتہ 75 سالوں میں صیہونی رژیم کی شکست اور مزاحمتی محور کی حمایت میں ایران کے نمایاں کردار کو سراہا۔
-
آئی ایس او پاکستان نے یوم القدس کی تیاریاں شروع کر دیں
لقدس ریلی کی قیادت علمائے کرام، زعمائے ملت اور قائدین آئی ایس او کریں گے۔ ریلی میں خواتین، بچے، بزرگ سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کریں گی۔
-
مشہد مقدس میں یوم قدس کی مناست سے عظیم ریلی
اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ خراسان رضوی میں یوم قدس کی مناسبت سے عظیم ریلی کا اہتمام کیا گیا۔
-
یوم القدس کے موقع پر شیعیان افریقہ مقیم قم کی ریلی
افریقی ممالک سے تعلق رکھنے شیعوں نے قم میں عالمی یوم القدس کے موقع نکالی گئی ریلی میں شرکت کی اور غزہ کے مسلمانوں پر صہیونی حکومت کے مظالم پر احتجاج کیا۔
-
اصفہان میں یوم قدس کی مناست سے عظیم ریلی
اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ اصفہان میں یوم قدس کی مناسبت سے عظیم ریلی کا اہتمام کیا گیا۔
-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ؛
مذہبی شہر قم کی سڑکوں میں فضا "القدس لنا" کی صداوں سے گونج اٹھی
رمضان المبارک کے آخری جمعے کو ایران کے مذہبی شہر قم میں یوم القدس کی ریلی میں ہزاروں روزہ داروں کا جم غفیر موجود ہے۔
-
عالمی یوم القدس کے موقع پر کشمیر میں القدس ریلی
وادی کشمیر کے طول و عرض میں جمعۃ الوداع کے اجتماعات منعقد ہوئے اور یوم القدس کی مناسبت سے ریلیاں بر آمد کی گئی۔
-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ؛
ایران بھر میں یوم القدس کی ریلیوں کا بھرپور آغاز، عوامی جوش و خروش دیدنی+ ویڈیو، تصاویر
آج رمضان المبارک کے آخری جمعہ پر عالمی یوم القدس کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف شہروں کے عوام گزشتہ سالوں کی نسبت زیادہ جوش و خروش کے ساتھ مظلوم فلسطینی قوم سے ہمدردی کا اظہار کرنے سڑکوں کا رخ کر چکے ہیں اور غاصب صیہونی رجیم کو للکار رہے ہیں۔
-
ایران کا عالمی برادری اور مسلم ممالک سے یوم القدس کے موقع پر فلسطینیوں کی مکمل حمایت کا مطالبہ
ایران نے عالمی برادری بالخصوص مسلم ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عالمی یوم القدس کے موقع پر مظلوم فلسطینی عوام کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے صیہونی رجیم کی جارحیت کی مذمت کریں۔
-
انتفاضہ اور قدس ہیڈکوارٹر کے سربراہ کی پریس کانفرنس:
شہدائے دمشق کی تشییع جنازہ/ایران میں 2ہزار سے زائد مقامات پر یوم القدس کی ریلیاں برآمد ہونگی
ایران کے قدس ہیڈکوراٹر کے سربراہ نے کہا کہ اس سال یوم القدس ملک کے دوہزار سے زیادہ مقامات پر پانچ سو سے زیادہ عنوانات کے ساتھ منایا جائے گا۔
-
ایرانی پارلیمانی کمیشن برائے قومی سلامتی کے رکن کی مہر نیوز سے گفتگو؛
یوم القدس عالم اسلام کے اتحاد کی علامت ہے
محمود عباس زادہ مشکینی نے کہا ہے کہ یوم القدس کو زندہ رکھنے اور ہر سال وسیع پیمانے پر منانے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ دن عالم اسلام کے اتحاد و یکجہتی کا مظہر ہے۔
-
قم، آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی یوم القدس ریلی میں شرکت
بحرینی شیعوں کے قائد آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم نے قم المقدسہ ایران میں یوم القدس کی ریلی میں شرکت کی اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کا تعلق پورے عالم اسلام سے ہے اور مسئلہ فلسطین کے تعلق سے مسلمان ذمہ دار ہیں۔
-
آج بین الاقوامی فورم پر القدس پہلے سے زیادہ زیربحث ہے، باقر قالیباف
اسلامی جمہوری ایران کی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے عالمی یوم القدس کے موقع پر تہران میں نماز جمعہ سے پہلے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج فلسطین اور القدس دنیا میں سب سے زیادہ زیربحث رہنے والے موضوعات میں سے ہیں۔
-
تہران میں یوم القدس کی ریلی، صدر رئیسی سمیت اعلی شخصیات کی شرکت + تصاویر
قبلہ اول کی صیہونی قبضہ سے آزادی کی حمایت اور اسرائیلی مظالم کے خلاف آج جمعہ کے روز اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عالمی یوم القدس منایا جا رہا ہےاور ایرانی شہری اس وقت سڑکوں پر ہیں۔
-
یوم القدس آزادی فلسطین کی کوششوں کا حصہ ہے، حسن نصر اللہ
حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ دنیا پر امریکہ کی اجارہ داری ختم ہورہی ہے۔ دنیا میں ایک طاقت کا تصور ختم ہوکر کئی طاقتیں جنم لے رہی ہیں۔
-
ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا کل ملک بھر یوم القدس منانے، ہر جگہ ریلیوں، مظاہروں اور جلوسوں کا اعلان
اسلام آباد میں البصیرہ کے زیراہتمام یوم آزادی پاکستان و یوم القدس کے عنوان سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب، ایران کے درمیان تعلقات کی بحالی عالم اسلام کے لیے بے پناہ اہمیت کی حامل ہے۔
-
عوام یوم القدس کی ریلیوں میں کثیر تعداد میں شرکت کریں، مراجع تقلید
حوزہ علمیہ کے مراجع تقلید اور علمی مراکز کی جانب سے عالمی یوم القدس کے موقع پر جاری بیانات میں کہا گیا ہے کہ عوام غاصب صہیونی حکومت کے مقابلے میں فلسطینی عوام کی حمایت کے لئے جمعہ کے دن یوم القدس کی ریلیوں میں زیادہ تعداد میں شرکت کریں۔
-
پاکستان، یوم القدس کے موقع پر جنوبی پنجاب میں ہونیوالی القدس ریلیوں کی تفصیلی رپورٹ
پاکستان بھر میں شیعہ مذہبی جماعتیں، ملی یکجہتی کونسل، فلسطین فائونڈیشن اور دیگر ادارے القدس ریلیوں، سیمینارز، کانفرنسز اور سیشنز کا انعقاد کرتے ہیں۔
-
یوم القدس کو ملک کے 1000 شہروں اور دیہاتوں میں ریلیاں نکالی جائیں گی، جنرل رمضان
مرکز انتفاضہ و قدس کے سربراہ جنرل رمضان شریف نے کہا ہے کہ عالمی یوم القدس کے موقع پر ملک بھر میں ایک ہزار سے زائد شہروں اور دیہاتوں میں فلسطین کے حق میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔