مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یوم القدس صرف فلسطین کا مسئلہ نہیں بلکہ امت اسلامی کے اتحاد اور صہیونی قبضے کے خلاف مزاحمت کی علامت ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ 47 سال قبل امام خمینی (رح) نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو "یوم القدس" قرار دیا تھا اور رہبرِ انقلاب آیت اللہ خامنہای کی رہنمائی میں آج یوم القدس فلسطین کی آزادی کی تحریک کی شکل اختیار کرچکا ہے۔
سپاہ پاسداران نے مزید کہا کہ طوفان الاقصی آپریشن اور غزہ پر اسرائیلی جارحیت نے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے اور فلسطینی مقاومت نے امریکہ اور اسرائیل کے خطے پر تسلط کے خواب کو خاک میں ملا دیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ 18 ماہ کی وحشیانہ جارحیت کے باوجود صہیونی حکومت نہ صرف اپنے فوجی مقاصد میں ناکام رہی ہے بلکہ عالمی سطح پر تحقیر اور شکست کا سامنا کر رہی ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب نے راہ قدس کے شہداء سید حسن نصر اللہ، اسماعیل ہنیہ، یحیی سنوار، ہاشم صفی الدین اور جنرل سلیمانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یوم القدس عالمی استکبار اور انسانی حقوق کی دھجیاں اڑانے والی صہیونی حکومت کے خلاف امت مسلمہ کی بیداری اور انسانیت کی حمایت کا مظہر ہے۔
آپ کا تبصرہ