مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے یمن پر صہیونی حکومت کے حالیہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی قوم ایمان، عزم اور دنیا کے حریت پسندوں کی حمایت کے ساتھ صہیونی حملوں کا سخت اور عبرتناک جواب دے گی۔
سپاہ پاسداران کے بیان میں کہا گیا کہ صنعا میں ہونے والا حملہ اور یمن کے وزیر اعظم احمد غالب ناصر الرهوی اور وزراء کی شہادت ایک واضح جنگی جرم اور ریاستی دہشت گردی ہے۔ یہ حملہ نہ صرف انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ صہیونی حکومت کی درندگی اور سفاکیت کی دلیل ہے۔
بیان میں زور دیا گیا کہ صہیونی حکومت اور اس کے حامی خاص طور پر امریکہ عالمی برادری کی خاموشی کے سایے میں نسل کشی اور دہشت گردی میں مصروف ہیں۔ وحشیانہ جرائم کے ذریعے یمنی عوام ملت کی جرات اور مزاحمت کو کمزور نہیں کیا جاسکتا بلکہ شہداء کا خون خطے میں بیداری کو مزید بڑھائے گا۔
سپاہ پاسداران نے اسلامی ممالک، بین الاقوامی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ صہیونی حکومت اور اس کے حامیوں کے خلاف مؤثر اقدامات کریں تاکہ یمن اور غزہ کے مظلوم عوام کی مدد کی جاسکے اور صہیونی جرائم کو روکا جاسکے۔
بیان کے آخر میں سپاہ پاسداران نے شہداء یمن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ مظلوم یمنی قوم کے ساتھ ہمیشہ ہے۔ صہیونی حکومت اور اس کے حامیوں کے خلاف مقاومت جاری رہے گی اور آخر کار حق اور حق والوں کی فتح ہوگی۔
آپ کا تبصرہ