مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی حکومت کے حملے میں سپاہ پاسداران انقلاب کی فضائیہ کے سربراہ جنرل حاجی زادہ شہید ہوگئے ہیں۔
سپاہ پاسداران انقلاب نے جنرل حاجی زادہ کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کی دہشت گردانہ جارحیت کے نتیجے میں سپاہ پاسداران انقلاب کی فضائیہ کے سربراہ اور نامور کمانڈر میجر جنرل امیرعلی حاجیزاده اور ان کے بعض بہادر ساتھی شہید ہوگئے۔
یہ مجاہد و فداکار کمانڈر مقاومتی محاذ کی نمایاں اور مؤثر شخصیات میں سے تھے، اور ایران کے دفاعی اور میزائل نظام کی ترقی، جدت اور طاقت کی ایک روشن علامت سمجھے جاتے تھے۔ ان کی جہادی روح، اعلیٰ ذہانت اور اخلاص کے نتیجے میں سپاہ پاسداران کی فضائیہ نے ترقی کے منازل طے کیے۔
اس عظیم کمانڈر کی شہادت نے ایک بار پھر صہیونی حکومت کی دہشت گردانہ فطرت اور انقلاب اسلامی کے کمانڈروں سے اس کی خوفزدگی کو آشکار کردیا ہے۔ بلاشبہ یہ مجرمانہ اقدام نہ صرف ملتِ ایران اور سپاہ کے پُرعزم راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں بنے گا، بلکہ خدا کی راہ کے مجاہدوں کے راستے کو مزید پختہ اور انتقامِ سخت کے عزم کو مزید راسخ کرے گا۔
عوام سے گزارش ہے کہ وہ سپاہ اور مسلح افواج کی مکمل سکیورٹی اور آپریشنل نگرانی پر اعتماد رکھتے ہوئے، پرسکون رہیں اور دشمن کی نفسیاتی جنگ اور اس کے اندرونی ایجنٹوں کے پروپیگنڈے پر توجہ نہ دیں، اور اتحاد، بیداری اور قومی صبر کے ساتھ ہمیشہ کی طرح سپاہ کا ساتھ دیں۔
کوئی شک نہیں کہ صہیونی حکومت اور اس کے علاقائی و بین الاقوامی حامیوں کو اپنے اس مجرمانہ فعل کا ٹھوس، فیصلہ کن اور بھرپور جواب ضرور ملے گا اور شہید حاجیزاده اور ان کے وفادار یاروں کا راستہ پہلے سے زیادہ قوت کے ساتھ جاری رہے گا۔
ہم اس مظلومانہ اور باافتخار شہادت پر حضرت بقیة الله الاعظم (ارواحنا فداه)، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت امام خامنهای (مدظلهالعالی)، شہداء کے معزز و صابر خاندانوں، نیروی سپاہ پاسداران انقلاب کے افسران اور جوانوں اور ملتِ شریف و انقلابی ایران کی خدمت میں دلی تعزیت اور تبریک پیش کرتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ