مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی رژیم کے ایران پر جارحانہ حملوں کے بعد سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران اس ملک کے فوجی کمانڈرز اور بے گناہ شہریوں کی شہادت پر تعزیت پیش کی اور ان حملوں کو جارحانہ قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی۔
ایرانی وزیر خارجہ نے سعودی عرب کی اس ہمدردی اور واضح مؤقف پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ امریکی اجازت کے بغیر ممکن نہیں تھا اور امریکہ صہیونی حکومت کا بنیادی حامی اور اس اقدام کے سنگین نتائج کا ذمہ دار ہے۔"
انہوں نے جوہری تنصیبات اور رہائشی علاقوں پر حملے کو کھلی جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی شق 51 کے مطابق، ایران کو اس حملے کا قانونی حق کے تحت جواب دینے کا مکمل اختیار حاصل ہے اور ایرانی مسلح افواج پوری قوت کے ساتھ اپنے ملک کا دفاع کریں گی۔
عراقچی نے کہا کہ ایران این پی ٹی کا رکن ہے، لہٰذا بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کو اس جارحیت کی واضح مذمت کرنی چاہیے۔
آپ کا تبصرہ