مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابقم تہران اور دیگر شہروں پر حملوں کے بعد دنیا کے مختلف ممالک کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا نے ایران کے خلاف صہیونی حکومت کی حالیہ جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ مکمل طور پر کھڑا ہے۔
شمالی کوریائی حکومت نے اپنے سرکاری بیان میں کہا ہے کہ ہم صہیونی حکومت کی ایران کی سرزمین پر عسکری جارحیت کی سختی سے مذمت کرتے ہیں اور مکمل طور پر ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔
شمالی کوریا کا یہ بیان عالمی سطح پر ایران کے لیے حمایت کے سلسلے میں اہم تصور کیا جا رہا ہے، جو خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں بین الاقوامی سفارتی توازن کو متاثر کرسکتا ہے۔
آپ کا تبصرہ