19 جولائی، 2026، 3:04 PM

اردن میں حملے کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، ایک لاپتا، سینٹکام کی تصدیق

اردن میں حملے کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، ایک لاپتا، سینٹکام کی تصدیق

امریکی سینٹرل کمان کے مطابق ایران کے حملے میں دو فوجی ہلاک، ایک لاپتا اور چار زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی سینٹرل کمان نے تصدیق کی ہے کہ اردن میں ایک حملے کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، ایک لاپتا اور چار دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

 الجزیرہ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ سینٹکام کے جاری بیان کے مطابق یہ جانی نقصان اردن میں ایران سے منسوب حملے کے دوران پیش آیا۔

بیان کے مطابق لاپتا فوجی کی تلاش جاری ہے، جبکہ زخمی ہونے والے چار اہلکاروں کو علاج کے لیے اردن کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوج اپنے جانی نقصانات کے اعداد و شمار محدود انداز میں جاری کرتی ہے۔ اسی وجہ سے ہلاکتوں اور زخمیوں کی اصل تعداد سامنے نہیں آتی۔

News ID 1940363

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha