19 جولائی، 2026، 9:13 AM

کویت میں امریکہ کے دو اہم فوجی اڈوں پر ایرانی فوج کے ڈرون حملے

کویت میں امریکہ کے دو اہم فوجی اڈوں پر ایرانی فوج کے ڈرون حملے

ایرانی فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کے مطابق آپریشن صاعقہ کے سولہویں مرحلے میں امریکی فوج کے دو اہم اڈوں، العدیری کیمپ اور علی السالم ایئر بیس، کو بڑی تعداد میں خودکش ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کویت میں امریکہ کے دو اہم فوجی اڈوں پر ڈرون حملے کیے گئے ہیں۔

بیان کے مطابق یہ کارروائی آپریشن صاعقہ کے سولہویں مرحلے کے دوران کی گئی، جسے ایران نے دشمن کی جارحیت، شہریوں کی شہادت اور پلوں، بنیادی ڈھانچے اور غیر فوجی علاقوں پر حملوں کے جواب میں انجام دی ہے۔

ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ کارروائی میں امریکی فوج کے العدیری کیمپ میں موجود اسلحہ گودام کے علاوہ علی السالم ایئر بیس پر نصب پیٹریاٹ ریڈار اور فضائی نگرانی کے ریڈار کو بڑی تعداد میں خودکش ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

العدیری کیمپ خطے میں امریکی فوج کا ایک اہم لاجسٹک اور سپورٹ مرکز جبکہ علی السالم ایئر بیس مغربی ایشیا میں امریکی فوجی نقل و حمل اور لاجسٹک سرگرمیوں کا مرکزی گیٹ ہے۔

News ID 1940359

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha