مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ مالی میں ایک فوجی کیمپ اور ایئر پورٹ کے قریب خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا جس کے بعد دیگر دہشت گرد اہم سیکیورٹی علاقے میں داخل ہوگئے۔ فوجی بیس میں تعینات فوجی اہلکاروں نے حملہ آوروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جس میں 3 فوجی سمیت 13 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے جب کہ 20 مکانات بھی تباہ ہوئے۔
فوجی بیس اور ایئرپورٹ پر حملے کی ذمہ داری کسی شدت پسند تنظیم قبول نہیں کی تاہم اس حملے کے بعد مالی کی فوج کی مختلف کارروائیوں میں 88 شدت پسند مارے گئے۔
مالی فوج نے ڈرون حملے میں بارود سے بھری تین گاڑیوں کو تباہ کردیا۔ فوج کے مطابق اس کارروائی میں ایئرپورٹ پر حملہ کرنے والے دہشت گرد بھی شامل ہیں۔
آپ کا تبصرہ