24 اپریل، 2023، 1:45 PM

ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی جلد افریقی ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے

ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی جلد افریقی ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے

وزارت خارجہ کے افریقی امور کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ صدر آیت اللہ رئیسی مستقبل قریب میں کئی افریقی ممالک کا دور کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزارت خارجہ کے افریقی امور کے ڈائریکٹر جنرل ولی اللہ محمدی نصرآبادی ایسنا نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ صدر آیت اللہ رئیسی پروگرام کے تحت ایرانی سال کے ابتدائی مہینوں میں کئی افریقی ممالک کا دورہ کریں گے۔ علاوہ ازین کئی افریقی سربراہان مملکت کو بھی تہران کے دورے کی دعوت دی گئی ہے جس کے تحت ایران کئی ممالک کے اعلی حکام کی میزبانی کے فرائض انجام دے گا۔ 

نصرآبادی نے مزید کہا کہ صدر رئیسی کے دورے میں افریقی ممالک کے ساتھ تجارت کا حجم دو ارب ڈالر سے بھی بڑھانے کی کوشش کی جائے گی۔ 

News ID 1916073

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha