ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی
-
مشہد: شہید صدر آیت اللہ رئیسی کی آرام گاہ
خادم الرضا شہید صدر آیت اللہ رئیسی کی آخری آرام گاہ حرم امام رضاع کے دارالسلام پورچ میں واقع ہے۔
-
ایران اور پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفود کا مشترکہ اجلاس؛
ایران اور پاکستان کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانا خطے کے مسائل کے حل میں موثر ثابت ہو سکتا ہے
ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی نے کہا کہ دو اہم اسلامی ممالک کی حیثیت سے ایران اور پاکستان کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانا خطے کے مسائل کے حل میں موثر ثابت ہو سکتا ہے اور اسلامی ممالک کے خلاف کسی بھی اقدام سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے عالم اسلام کے اتحاد کی ضرورت ہے۔
-
ایران پاکستان کے درمیان تعلقات کی مضبوطی بعض قوتوں کو ایک آنکھ نہیں بھاتی، آیت اللہ رئیسی
اسللامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی نے کہا کہ اگرچہ ایران اور پاکستان کے تعلقات کی مضبوطی بعض قوتوں سے ہضم نہیں ہورہی ہے۔ تاہم دونوں اسلامی ممالک کو دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے کوشش کرنی چاہیے تاکہ دونوں قوموں کے مفادات کو محفوظ بنایا جا سکے۔
-
ایرانی صدر 22 اپریل کو پاکستان کا دورہ کریں گے
ایرانی صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی 22 اپریل (پیر) کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔
-
حضرت زہرا (س) کی شام غریباں کی مجلس میں رہبر انقلاب اسلامی کی شرکت
حسینیہ امام خمینی (رہ) میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شام غریباں کی مجلس عزا رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔
-
ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی کا الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو؛
صہیونیوں کو زمینی کاروائی میں طوفان الاقصیٰ سے بھی بدتر شکست اٹھانی پڑی
ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی نے کہا کہ غزہ میں زمینی آپریشن میں صیہونیوں کی حالیہ شکست طوفان الاقصیٰ آپریشن میں ناکامی سے کہیں زیادہ سنگین تھی۔
-
خطے کے موجودہ حالات مغربی ممالک کی غلط پالیسیوں کے تسلسل کا نتیجہ ہیں، صدر رئیسی
ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی نے سعودی عرب کے ولی عہد کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات میں کہا کہ خطے کی موجودہ صورت حال مغربی ممالک کی مکرر غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہیں جس کا سرپرست اور ذمہ دار امریکہ ہے۔
-
غاصب صیہونی رجیم یہودیت کا امیج خراب کرنا چاہتی ہے، ایرانی صدر
صدر رئیسی نے بدھ کے روز نیویارک میں صیہونیت مخالف یہودی ربیوں کے مذہبی گروپ نیتوری کارتا کہ جو اسرائیل کے خاتمے کا مطالبہ کرتا ہے سے ملاقات کی۔
-
ایرانی صدر کی تاجکستان کے یوم آزادی پر تاجک ہم منصب کو مبارکباد
ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی نے تاجکستان کے صدر کے نام ایک پیغام میں ملک کے یوم آزادی پر صدر اور عوام کو مبارکباد دی۔
-
پیرو کے سفیر کی ایرانی صدر سے ملاقات،ایران اور پیرو دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی نے کہا: ایران اور پیرو کے تعلقات کی تاریخ اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ دونوں ممالک ہمیشہ باہمی تعاون کو وسعت دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
-
ایرانی صدر اور ہندوستانی وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی کے دفتر کے سکرٹری نے کہا کہ صدر رئیسی اور ہندوستان کے وزیر اعظم کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت میں فریقین نے دو طرفہ علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کو مضبوط کرنے پر زور دیا۔
-
ایرانی صدر کی اماراتی ہم منصب کو دورہ ایران کی باضابطہ دعوت
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر محمد بن زاید النہیان کو دورہ ایران کی باضابطہ دعوت دی ہے۔
-
مہر نیوز کی عرب دنیا کے اخبارات کی سرخیوں پر ایک نظر؛
ایران کی براعظم افریقہ میں موجودگی غاصب اسرائیل تلملا اٹھا
اسلامی جمہوریہ ایران کی براعظم افریقا میں موجودگی اورافریقی ممالک کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے کی حکمت عملی، غاصب صیہونی حکومت کی تشویش کے ساتھ ساتھ ، عرب دنیا کے چوٹی کے اخبارات کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
-
ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی کینیا سے یوگنڈا روانہ ہو گئے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کینیا کے اپنے سرکاری دورے کے اختتام کے بعد نیروبی سے یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا کے لیے روانہ ہوئے۔ کینیا کے وزیر خارجہ نے انہیں ائیرپورٹ پر الوداع کہا۔
-
ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی نیروبی پہنچ گئے
ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی افریقی براعظم کے اپنے دورے کی پہلی منزل کینیا کے دارالحکومت نیروبی پہنچ گئے۔
-
ایران کی شنگھائی تعاون تنظیم میں باقاعدہ شمولیت، رکن ممالک کی جانب سے مبارکباد
شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے رہنماؤں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی تنظیم میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہے۔
-
ایرانی صدر کی عیدالاضحیٰ کی آمد پر مسلم ممالک کے سربراہان کو مبارکباد
آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے اپنے الگ الگ پیغامات میں مسلم ممالک کے سربراہان کو عیدالاضحیٰ کی آمد پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ اس موقع پر ہم مسلمانوں کے بڑھتے ہوئے اتحاد اور سربلندی کا مشاہدہ کریں گے۔
-
ایرانی صدر کا کیوبا کے جینیٹک انجینئرنگ (CIGB) ہوانا سنٹر کا دورہ
ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی نے کیوبا کے صدر کی سرکاری دعوت پر، اس ملک کے اپنے سرکاری دورے کے دوران، ہوانا میں جینیٹک انجینئرنگ (CIGB) سنٹر کا دورہ کیا ہے۔
-
ایرانی قومی سلامتی کے رکن عباس زادہ مشکینی کی مہر نیوز سے گفتگو؛
لاطینی امریکہ کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینا اہم اور ضروری ہے؛ پابندیوں کا وقت گزر چکا ہے
ایرانی قومی سلامتی کونسل کے رکن نے کہا کہ لاطینی امریکہ کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دینا بہت اہم ہے اور صدر مملکت کا دورۂ لاطینی امریکہ، بہت ہی مناسب وقت پر ہے۔
-
ایرانی صدر کراکس پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال
آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اپنے وینزویلا کے ہم منصب کی دعوت پر کچھ ہی دیر پہلے وینزویلا کے دارالحکومت کراکس پہنچ گئے۔
-
دشمن ایران اور آذربائجان کو ایک دوسرے سے جدا نہیں کرسکتے، صدر رئیسی
ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی نے کہا ہے کہ برکس سمیت اہم عالمی تنظیموں میں ایران کو اہمیت دی جارہی ہے۔ بڑے ممالک سے ایرانی مصنوعات کی درخواستیں موصول ہورہی ہیں۔
-
ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی کی اردوغان کو مبارکباد
ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے ایک پیغام میں رجب طیب اردوغان کو مبارکباد پیش کی ہے اور انتخابات میں ان کی فتح کو ترک عوام کے ان پر بھرپور اعتماد کا ثبوت قرار دیا ہے۔
-
ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی انڈونیشیاء کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے
ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی اور ان کے ہمراہ موجود اعلیٰ سطحی وفد انڈونیشیاء کا سرکاری دورہ مکمل کرکے ایران پہنچ گئے ہیں۔
-
ایرانی صدر "آیت اللہ رئیسی" سرکاری دورے پر انڈونیشیا روانہ
ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو کی سرکاری دعوت پر کچھ ہی دیر پہلے تہران سے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ روانہ ہوگئے ہیں۔
-
ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی انڈونیشیا کا دورہ کریں گے
ایرانی صدر 22 مئی کو ایک اعلیٰ سطحی وفد کی سربراہی میں انڈونیشیا کا دورہ کریں گے۔
-
ایران اور پاکستان دوطرفہ تعلقات کی سطح کو بڑھانے کے خواہشمند ہیں، آیت اللہ رئیسی
ایرانی صدر نے پاکستان کے امن و امان کو ایران کی سلامتی کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے لئے خطے میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کی سلامتی بہت اہمیت کی حامل ہے، لہٰذا غیر ملکی مداخلت خطے کے مسائل کا حل نہیں ہو سکتی بلکہ غیر ملکیوں کی خطے میں موجودگی خطرہ کا باعث ہے۔
-
سستی کتابوں کا حصول یقینی بنایا جائے، ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی
انٹرنیشنل بک فیئر کے دورے کے موقع پر صدر رئیسی نے کہا کہ حکومت کی خصوصی توجہ کی وجہ سے پبلشرز کو جلد خوش خبری سننے کو ملے گی۔
-
ملک کو درکار ادویات کا 95 فیصد، ملک کے اندر ہی تیار ہوتا ہے، آیت اللہ رئیسی
ایرانی صدر نے کہا کہ ملک کے طب، صحت اور طبی آلات کی ایجادات کے شعبوں میں مثبت اور مؤثر کام کیا جا رہا ہے اور آج ملک کو درکار ادویات کا 95 فیصد، ملک کے اندر ہی تیار اور اسے برآمد کیا جاتا ہے جو کہ بہت اہمیت کے حامل کام ہیں۔
-
شام میں ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی کا سرکاری حکام کی جانب سے پرجوش استقبال
دمشق میں ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کا ان کے شامی ہم منصب بشار الاسد نے باضابطہ طور پر استقبال کیا ہے۔