مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کینیا کے صدر کی سرکاری دعوت پر اقتصادی سفارت کاری کو فروغ دینے، دوست اور ہم آہنگ ممالک کے ساتھ سیاسی تعلقات کو مضبوط بنانے اور اسلامی جمہوریہ ایران کی برآمدات کو وسعت دینے کے مقصد کے تحت براعظم افریقہ کے اپنے علاقائی دورے کی پہلی منزل کینیا کے دارالحکومت نیروبی پہنچے۔ نیروبی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کینیا کے وزیر خارجہ الفریڈ متوا نے ان کا استقبال کیا۔
صدر رئیسی کا سرکاری طور پر ان کے کینیا کے ہم منصب مسٹر ولیم روٹو صدارتی محل میں خیرمقدم کریں گے اور اس کے بعد دونوں صدور کے درمیان نجی ملاقات اور دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود کے مشترکہ مذاکرات ہوں گے۔
آپ کا تبصرہ