10 جولائی، 2023، 4:45 PM

صدر رئیسی سے لیبیا کے سفیر کی ملاقات؛

بیرونی مداخلت روکنے کے لئے وسیع قومی حکومت کی تشکیل ضروری ہے

بیرونی مداخلت روکنے کے لئے وسیع قومی حکومت کی تشکیل ضروری ہے

صدر رئیسی نے لیبیا کے سفیر سے ملاقات کے دوران کہا کہ لیبا اور بعض دوسرے اسلامی ممالک کی مشکلات کا سبب بیرونی مداخلت ہے۔ عام انتخابات اور وسیع قومی حکومت کی تشکیل کے ذریعے بیرونی مداخلت کا سلسلہ ختم کیا جاسکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوری ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی نے لیبیا نے نئے سفیر سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ ان کی تعییناتی کے دوران ایران اور لیبیا کے تعلقات اور روابط مزید مضبوط ہونے کی امید ہے۔ اسلامی انقلاب کے بعد ایران اور لیبیا کے تعلقات مثالی رہے ہیں۔ لیبیا میں استحکام آنے کے بعد ان تعلقات میں مزید بہتری کا امکان ہے۔

صدر مملکت نے لیبیا اور بعض اسلامی ممالک کو درپیش مشکلات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی مداخلت کی وجہ سے اسلامی ممالک عدم استحکام کا شکار ہورہے ہیں۔ لیبیا کے عوام کو چاہئے کہ جلد عام انتخابات کے ذریعے وسیع قومی حکومت تشکیل دیں تاکہ بیرونی طاقتوں کو مداخلت کا موقع نہ ملے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور لیبیا کے تعلقات میں بہتری کی وسیع گنجائش ہے۔ دونوں ممالک کو ان مواقع سے استفادہ کرنا چاہئے۔

اس موقع پر لیبیا کے نئے سفیر علی جمعہ حسن فضیل نے کہا کہ ایران اور لیبیا کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔ لیبیا کے عوام ہمیشہ ایران کے ساتھ رہے ہیں اور ایران کو دنیا میں مقاومت کا ایک نمونہ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیبیا خطے میں استحکام کی خاطر ایران کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ دونوں ممالک کو اقتصادی اور تجارتی تعلقات بہتر کرنے کے موجودہ مواقع سے فائدہ لینا چاہئے۔
 

News ID 1917719

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha