4 اپریل، 2025، 8:19 PM

ایران کا ازبکستان، تاجکستان اور کرغزستان کے درمیان سہ فریقی سرحدی معاہدے کا خیر مقدم

ایران کا ازبکستان، تاجکستان اور کرغزستان کے درمیان سہ فریقی سرحدی معاہدے کا خیر مقدم

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ازبکستان، تاجکستان اور کرغزستان کے درمیان سہ فریقی سرحدی معاہدے کا خیرمقدم کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ازبکستان، تاجکستان اور کرغزستان کے درمیان سہ فریقی سرحدی معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔

انہوں نے تینوں ممالک کی سرحدی معاہدے کو علاقائی سالمیت اور قومی خودمختاری کے احترام کی سمت ایک اہم قدم قرار دیا۔

اسماعیل بقائی نے امید ظاہر کی کہ ازبکستان-تاجکستان-کرغزستان کا سہ فریقی معاہدہ خطے میں دیرپا امن اور استحکام کی ضمانت فراہم کرے گا اور اس سے خطے کے ممالک کی اقتصادی ترقی میں اضافہ ہوگا۔

News ID 1931618

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha